Jhengey or paneer ki karhai - Mickey 4 U

Hot

Tuesday, 28 June 2016

Jhengey or paneer ki karhai




جھینگے اور پنیر کی کڑاہی


اجزاء:

جھینگے (دھو کر صاف کیے ہوئے) ---- ایک کلو 

کاٹج چیز (پنیر) ---- 200 گرام 

لہسن پسا ہوا ---- دو کھانے کے چمچ 

نمک ---- حسب ذائقہ 

پیاز (باریک کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی 

ٹماٹر (چھوٹے کٹے ہوئے) ---- پانچ سے چھ عدد درمیانے 

بڑی ہری مرچیں ---- تین سے چار عدد 

تیز پات ---- دو عدد 

لال مرچ پسی ہوئی ----- ایک کھانے کا چمچ 

ہلدی پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ 

سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ 

گرم مصالحہ پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ 

قصوری میتھی ----- ایک چائے کا چمچ 

کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ---- آدھا چائے کا چمچ 

کوکنگ آئل ---- آدھی پیالی 


ترکیب:
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کر کے تیز پات ڈالیں اور پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں- 

لہسن ڈال کر ایک منٹ تک ہلکا سا فرائی کریں- پھر ٹماٹر ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں- 

نمک٬ لال مرچ٬ سفید زیرہ اور ہلدی شامل کر دیں اور اچھی طرح ملائیں- اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر آدھے گل جائیں- 

جھینگے ڈال کر ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر جھینگے کا پانی خشک ہونے تک پکائیں- 

پنیر٬ ہری مرچیں٬ گرم مصالحہ٬ قصوری میتھی اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر (دم پر) پانچ سے سات منٹ تک پکائیں- 

No comments:

Post a Comment